ایران کے سپریم لیڈرمجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محسن رضائی نے کہا ہے کہ ہم آبنائے ہرمز اس وقت تک نہیں چھوڑیں گے جب تک ہمارے حقوق مکمل طور پر تسلیم نہیں کیے جاتے۔
خبر رساں اداروں کو ایک انٹرویو میں محسن رضائی نے کہا کہ امریکی مسلسل جنگ سے خوفزدہ ہیں جبکہ ہم ایک طویل جنگ کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور اس کا بھرپور تجربہ رکھتے ہیں۔
چین بھی ایرانی تیل حاصل نہيں کرسکے گا، امریکی وزیر خزانہ
انھوں نے امریکی صدر ٹرمپ اور امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسٹ کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایرانی بحریہ تباہ ہو چکی ہے تو پھر امریکہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی جرأت کیوں نہیں کرتا؟۔
محسن رضائی کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ ملکی قیادت کے فیصلوں کی پیروی کرتے ہیں تاہم ان کی ذاتی رائے یہ ہے کہ ایران کو امریکا کے ساتھ دو ہفتے کی جنگ بندی میں توسیع پر آمادہ نہیں ہونا چاہیے۔
