امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ چین بھی ایرانی تیل حاصل نہیں کر سکے گا۔
امریکی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے چین بھی ایرانی تیل حاصل نہيں کرسکے گا، انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں ایرانی تیل لے جانے والے چین کے جہازوں کو روکیں گے۔
واضح رہے کہ امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز کی بندش کو آج دوسرا دن ہے، امریکی سینٹ کام کے مطابق آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے بعد کوئی بھی جہاز ایرانی بندرگاہوں تک نہیں پہنچ سکا ہے۔
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران کوئی بھی بحری جہاز ایرانی بندرگاہوں میں داخل نہیں ہوا اور نہ ہی باہر نکلا۔
