معروف گلوکارہ قرۃ العین بلوچ کے شادی سے متعلق بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جس کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔
قرۃ العین بلوچ نے حالیہ انٹرویو میں شادی کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض تحقیقی مطالعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مردوں کو شادی سے نسبتاً زیادہ فائدہ حاصل ہوتا ہے، جبکہ خواتین کی مجموعی خوشی کی سطح میں کمی دیکھی گئی ہے۔
لائیو شو میں شوہر نے فضا علی کو اٹھا لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
View this post on Instagram
گلوکارہ نے اپنے مؤقف میں مزید کہا کہ میرے خیال میں شادی اکثر خواتین کے لیے خوشی میں اضافے کے بجائے مشکلات اور ذمہ داریوں میں اضافے کا باعث بنتی ہے، اور اسی بنیاد پر مجھے شادی وقت کا ضیاع لگتا ہے۔
ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ متعدد صارفین نے ان کے دعوؤں اور رائے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کے عمومی بیانات کی سائنسی بنیاد واضح نہیں ہے۔
خفیہ نکاح یا نیا میوزک پراجیکٹ؟ حاوی کی دلہن کے ساتھ تصویر وائرل
تاہم کچھ صارفین نے ان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے، جسے متنازع بنانے کے بجائے احترام کے ساتھ دیکھا جانا چاہیے۔
