بھارت کی لیجنڈری پلے بیک سنگر آشا بھوسلے 92 سال کی عمر میں چل بسیں۔
بھارتی میڈیا نے آشا بھوسلے کے بیٹے کے حوالے سے بتایا کہ آشا بھوسلے کی آخری رسومات کل شام کو ادا کی جائیں گی۔
گلوکارہ کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ممبئی کے بریف کینڈی اسپتال داخل کیا گیا تھا جہاں وہ ایمرجنسی میڈیکل سروسز یونٹ میں زیرِ علاج تھیں۔
بھارتی گلوکارہ الکا یاگنک قوت سماعت سے محروم ہو گئیں
بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز آشا بھوسلے کو اچانک سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔
View this post on Instagram
8 ستمبر 1933 کو پیدا ہونے والی آشا بھوسلے بھارتی سینما کی سب سے زیادہ بااثر اور ورسٹائل گلوکارہ تھیں ، انہوں نے ’کجرا محبت والا‘، ’رادھا کیسے نہ جلے‘ اور ’لے گئی‘ جیسے بے شمار لازوال گیتوں کو اپنی آواز سے سجایا۔
