چیف جسٹس کراچی ٹی پی تھری منصوبے کا افتتاح کریں گے


کراچی: چیف جسٹس پاکستان اتوار کے روز سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے جب کہ گریٹر کراچی سیوریج  واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ ( ٹی پی تھری ) کا افتتاح بھی کریں گے۔

گریٹر کراچی سیوریج  واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ذریعے 46 کروڑ گیلن گندہ پانی صاف کیا جاسکے گا، اس وقت کراچی شہر کی سیوریج کا تمام پانی بغیر کسی ٹریٹمنٹ کے سمندر میں گررہا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں لارجر بینچ اتوار کو جن اہم مقدمات کی سماعت کرے گا ان میں  منچھر جھیل، ماحولیاتی آلودگی اور واٹر کمیشن سے متعلق درخواستیں شامل ہیں جب کہ چیف جسٹس پارکوں پر قبضے، سندھ پولیس کرپشن کیس اور لوڈ شیڈنگ سے متعلق مقدمات کی بھی سماعت کریں گے۔

سپریم کورٹ کا لارجر بینچ نانگا پربت از خود نوٹس کیس کی بھی سماعت کرے گا، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے، سیکرٹری ایوی ایشن،  صوبائی و وفاقی حکومتوں، میئر کراچی اور چیف سیکرٹری کو نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں جب کہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ، اٹارنی جنرل پاکستان و دیگر کو بھی نوٹس جاری ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں