برسبین میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے (ڈے اینڈ نائٹ) میچ میں آسٹریلیا ویمن نے بھارت ویمن کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔
215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم نے 38.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پرمطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے بیتھ مونی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 79 گیندوں پر 76 رنز اسکور کیے اور پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔ کپتان ایلیسا ہیلی نے 50 رنز کی اہم اننگزکھیلی جبکہ اینابیل سدرلینڈ 48 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں اور ٹیم کو فتح دلائی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں تنقید کے باوجود بابر اعظم کے دفاع میں فاف ڈو پلیسی سامنے آگئے
اس سے قبل بھارتی ٹیم 48.3 اوورز میں 214 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اسمرتی مندھانا نے 58 اور کپتان ہرمن پریت کور نے 53 رنز کی اننگزکھیلیں، جبکہ کشوی گوتم نے 43 رنز بنا کر ٹیم کا اسکور مستحکم کیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایشلے گارڈنر نے 3 اور میگن شٹ نے 2 وکٹیں حاصل کیں، میزبان ٹیم نے متوازن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا۔
