بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے لیے ضروری سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق سامان میں کپڑے، فروٹ، ٹوتھ برش، کھانے کی پلیٹس اورایک ٹرے شامل ہیں، یہ سامان بشریٰ بی بی کے وکیل رائے سلمان کھرل کی جانب سے جیل پہنچایا گیا، جسے جیل انتظامیہ نے وصول کر لیا ہے۔
جیل میں موجود قوانین کے مطابق قیدیوں کے لئے فراہم کیے جانے والے ضروری سامان کی فہرست کے مطابق یہ اشیاء فراہم کی گئی ہیں تاکہ ان کی بنیادی ضروریات پوری ہو سکیں۔
عمران خان کو کیا بیماری لاحق ہے ، اسپتال لے جانے کی خبر پر تشویش ہے ، بیرسٹر گوہر
اس اقدام سے جیل انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں کی سہولت اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
