چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ایک خبر آئی کہ بانی پی ٹی آئی کو اسپتال لایا گیا اور پھر جیل لے گئے، اس سے پارٹی اور فیملی میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔
اسلام آباد می اپوزیشن اتحاد اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ آج تک یہ نہیں بتایا جا رہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کس بیماری کی وجہ سے لایا گیا۔
فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ، ہوا تو چھپائیں گے نہیں ، بیرسٹر گوہر
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری آخری ملاقات 20 دسمبر کو ہوئی تھی، ہم نے پٹیشن بھی دائر کی لیکن ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آج نہیں تو کل ملاقات کروائی جائے۔
