باجوڑ کے علاقے خارمیں سیکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 5 خارجی ہلاک ہوگئے،فائرنگ کے تبادلے میں میجر عدیل زمان شہید ہوئے۔
View this post on Instagram
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خارجیوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، خارجی دہشتگرد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
ڈی آئی خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن،انتہائی مطلوب خارجی کمانڈرمارا گیا
علاقے میں بھارتی حمایت یافتہ خارجیوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔
وزیراعظم نے باجوڑ میں خارجیوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے 5 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔
وزیر اعظم نے آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے پر میجر عدیل زمان کو خراج عقیدت پیش کیا، شہباز شریف نے میجر عدیل زمان شہید کے بلندی درجات کی دعا کی، اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
قلات میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خلاف کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں ،پوری قوم دہشتگردی کیخلاف اس جنگ میں پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے ،ملک کو ہر قسم کی دہشتگردی سے پاک کر نے کیلئے پرُ عزم ہیں۔
صدرمملکت نے بھی باجوڑ میں فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا،انہوں نے کہا کہ دوران آپریشن 5 خارجیوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت قابل تحسین ہے۔
قلات آپریشن میں 12 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
صدرمملکت نے میجرعدیل زمان کو جام شہادت نوش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا ، اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا،انہوں نے کہا کہ میجر عدیل زمان کی جرات اور وطن کیلئے عظیم قربانی پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے۔عزم استحکام کے تحت دہشتگردی کیخلاف کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔
نماز جنازہ ادا
آئی ایس پی آر کے مطابق میجرعدیل زمان شہید کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں اداکرد ی گئی،نماز جنازہ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ،وزیرداخلہ محسن نقوی اور کورکمانڈر پشاور نے بھی شرکت کی۔

فیلڈ مارشل نے میجر عدیل زمان شہید کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے کہا پاک فوج کے شہدا قوم کا فخر ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے شہید کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔
آئی آیس پی آر کے مطابق میجر عدیل زمان شہید نے فرنٹ لائن سے قیادت کرتے ہوئے فرض کی ادائیگی میں جان قربان کی،افواج پاکستان دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں ،شہدا کی قربانیاں قومی حوصلے کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
سیکیورٹی فورسز کا ڈیرہ بگٹی میں آپریشن، 5 خوارج ہلاک
میجر عدیل زمان شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ڈیرہ اسماعیل خان میں سپرد خاک کیا جائے گا،بعدازاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا، زخمی افسران و جوانوں کی عیادت کی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے زخمی جوانوں کی جرات، حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا۔
