سونا، اسٹاک مارکیٹ یا پلاٹ،کن پاکستانی سرمایہ کاروں کو 2025 میں زیادہ فائدہ ہوا؟

pxe

سونا،اسٹاک مارکیٹ یا پھر پلاٹ کی خریداری،سال 2025 میں کن پاکستانی سرمایہ کاروں کوسب سے زیادہ فائدہ ہوا؟بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سکیورٹیز(Topline Securities Ltd)نے سب سے بہتر پرفارم کرنے والی ایسٹ کلاسز پر ایک رپورٹ شائع کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سال سونے اور اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو سب سے زیادہ فائدہ ہوا ہے۔ جبکہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور دیگر حکومتی بانڈز میں بھی منافع ہوا ہے۔

اس کے برعکس ملک میں محفوظ سرمایہ کاری سمجھے جانے والے ریئل اسٹیٹ کے شعبے اور امریکی کرنسی ڈالر میں سرمایہ کاری میں کم منافع ہوا ہے۔

سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

ٹاپ لائن سکیورٹیز کا کہنا ہے کہ کراچی صرافہ بازار کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے دسمبر 2025 تک سونے کی قیمت میں 73 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یکم جنوری کو 10 گرام سونے کی قیمت دو لاکھ 33 ہزار روپے کے قریب تھی جو کہ 24 دسمبر کو چار لاکھ پانچ ہزار روپے ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح عالمی منڈی میں 31 دسمبر 2024 کو فی اونس سونے کی قیمت 2612 امریکی ڈالر تھی جو کہ 26 دسمبر 2025 کو 4503 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینچ

دوسرے نمبر پر پاکستانی اسٹاکس میں  سرمایہ کاروں کو سب سے زیادہ فائدہ ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 100 انڈیکس کے پوائنٹس میں رواں برس کے دوران 48 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رئیل اسٹیٹ

رئیل اسٹیٹ بھی پسندیدہ سرمایہ کاری رہی ہے،رپورٹ کے مطابق سنہ 2025 میں کراچی اور لاہور کے کمرشل پلاٹس کی قیمتوں میں 18 فیصد جبکہ رہائشی پلاٹس میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2025 میں کراچی اور لاہور کے ڈی ایچ ایز میں گھروں کی قیمتوں میں لگ بھگ آٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp