ایران میں مسافر بس الٹ گئی ، 13 افراد ہلاک ، 13 زخمی

iran

ایران میں ہائی وے پر  مسافر بس الٹنے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وسطی ایران کے ہائی وے پر مسافروں سے بھری بس اصفہان سے شمال مشرقی شہر مشہد کی جانب جا رہی تھی کہ  ہائی وے کے مرکزی گارڈ ریل سے ٹکرا کر مخالف لین میں الٹ گئی ، اس دوران بس ایک ٹیکسی سے بھی ٹکرائی۔

مکران کوسٹل ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں بس میں سوار 11 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ٹیکسی میں موجود دو مسافر بھی زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ حادثے میں خواتین سمیت 13 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ، حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp