انڈونیشیا کے صدر پرابوو سو بیانتو 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
اسلام آباد پہنچنے پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے پرتپاک استقبال کیا۔ صدر پرابوو سو بیانتو کا استقبال انڈونیشیا کے قومی ترانے سے کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انڈونیشیا کے صدر کے وزیراعظم شہباز شریف سے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، انڈونیشین صدر اپنے پاکستانی ہم منصب آصف زرداری اور فیلڈ مارشل سے بھی ملاقات کریں گے۔
نیول چیف کا بنگلادیش کا دورہ، اعلیٰ عسکری و دفاعی حکام سے ملاقاتیں
ترجمان نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ دفاع میں تعاون پر بات ہو گی، صحت، ماحولیات، تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر غور کیا جائے گا۔ کئی دوطرفہ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخطوں کا بھی امکان ہے۔
