شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ تبدیل کرانے کے لئے ہدایات جاری

nadra

نادرا نے شناختی کارڈ پر موجودہ پتہ تبدیل کروانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے نئی اور آسان ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ترجمان نادرا کے مطابق پتہ کی تبدیلی کا عمل اب پہلے سے زیادہ آسان بنا دیا گیا ہے تاکہ لوگ اپنے رہائشی ریکارڈ کو درست اور تازہ ترین رکھ سکیں۔

ہدایات کے مطابق پتہ تبدیل کرانے کے لیے شہریوں کو اپنی رہائش ثابت کرنے کے لیے کسی ایک مستند دستاویز کی فراہمی لازمی ہوگی۔ والدین، شریکِ حیات یا اپنی ملکیت والے پتے پر بجلی، گیس یا پانی کا بل قابل قبول دستاویز شمار ہوگا۔

نادرا نے مختلف آسامیوں پر بھرتی کے لیے درخواستیں طلب کر لیں

اس کے علاوہ ڈومیسائل سرٹیفکیٹ، جائیداد کے کاغذات، ہاؤسنگ سوسائٹی کا الاٹمنٹ لیٹر یا تصدیق شدہ کرایہ نامہ بھی بطور ثبوت جمع کروایا جاسکتا ہے۔

شہری مطلوبہ کاغذات کے ساتھ ملک بھر میں موجود قریبی نادرا مرکز میں جا کر پتہ تبدیلی کا مکمل طریقہ کار معلوم کر سکتے ہیں، جہاں عملہ ان کی رہنمائی کرے گا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp