مالیاتی فراڈ ، بھارتی فلمساز وکرم بھٹ اہلیہ سمیت گرفتار

indian film industry

بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار وکرم بھٹ کو بڑے مالیاتی دھوکا دہی کے مقدمے میں اہلیہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اُدے پور پولیس کی خصوصی ٹیم نے فلمساز اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرکے عدالت سے 9 دسمبر تک کا ٹرانزٹ ریمانڈ حاصل کر لیا۔

دھرمیندر کی 90ویں سالگرہ پر بیٹی ایشا دیول کا جذباتی پیغام

مقدمے کے مطابق وکرم بھٹ سمیت ان کی اہلیہ اور 6 دیگر افراد پراُدے پور کے انڈیرا گروپ آف کمپنیز کے بانی ڈاکٹر اجے مردیا کیساتھ 30 کروڑ روپے کا مبینہ فراڈ کرنے کا الزام ہے۔

ڈاکٹر مردیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان سے ان کی مرحومہ اہلیہ کی زندگی پر مبنی بائیوپک اور دیگر فلموں کی تیاری کے نام پر منافع کے دعوے کرکے رقم لی گئی لیکن منصوبے مکمل نہیں کیے گئے۔

کرینہ کپور میری بیوی رہ چکی ہیں ، مفتی قوی کا ایک اور حیران کن دعویٰ سامنے آ گیا

پولیس کے مطابق مئی 2024 میں مردیا اور بھٹ خاندان کے درمیان 4 فلموں کی تیاری کا معاہدہ ہوا تھا جس کی مجموعی مالیت 47 کروڑ روپے تھی تاہم باقی فلمیں نہ بن سکیں۔

 


متعلقہ خبریں
WhatsApp