وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان جلد دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت جائے گا۔
طلال چودھری نے کہا کہ 2013 میں بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتی تھی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشتگردی کے چیلنج کا سامنا ہے۔
ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی شخص کو بھی سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی، محسن نقوی
وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے راولپنڈی اور اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کیا گیا، دہشتگرد اجتماع کے موقعوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کرتے ہیں۔
طلال چودھری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا ہے، اسلام آباد کچہری دھماکے کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اپنی لوکیشن چھپانے کیلئے وی پی این کا استعمال کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم ہے کہ سرکاری وسائل سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہونے چاہئیں، اگر کسی قسم کی سرکاری مشینری استعمال کی گئی توکارروائی ہوگی، دفعہ 144 لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے لگایا گیا ہے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ ملک بھر سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔
پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ فوجی مشق وارئیر 9 کا آغاز ہو گیا
طلال چودھری نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں رہنے والے دیگر ہزاروں لوگوں کی جانوں کو بھی خطرہ ہے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بھر پور کارروائی کریں گے۔
