ضلع کرم میں خوارج نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کردیا ، پولیس کی جوابی کارروائی میں 4دہشت گرد ہلاک،6زخمی ہوگئے ۔
حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2اہلکار شہید ہوگئے ،وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کی ستائش کی۔
سیکیورٹی فورسز کاڈی آئی خان میں آپریشن،22خوارج ہلاک
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ بہادر پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرکے فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔
انہوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔
قلات میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
انہوں نے مزید کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں،پولیس اہلکاروں کی بہادری پر فخر ہے۔
