پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اگلے ہفتے منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا اعلان کر دیا۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیرصدارت پارٹی کارکنان کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ منگل کو بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے جائیں گے۔ لیکن اگر اس دن بھی ملاقات کے لیے نہیں چھوڑا گیا۔ تو آگے کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ منگل کو ہر ضلع، گاؤں اور یونین کونسل سے کارکنان کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ سندھ کا اگلے ہفتے سے میرٹ پر نوکریاں دینے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ منگل کے دن ہر پارلیمنٹیرین کی موجودگی لازم ہو گی۔ اور جو غیرحاضر رہا تو وہ ذمہ دار خود ہو گا۔
