بحیرہ اسود میں گیمبیا کے ایک تجارتی جہاز کو شدید حادثہ پیش آیا ہے۔
خبرایجنسیوں کے مطابق جہاز کے انجن روم میں دھماکہ ہوا اورآگ لگ گئی، جس کے باعث جہاز کے ڈوبنے کا بھی خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق حادثہ جہاز کے ایک مائن سے ٹکرانے کے نتیجے میں پیش آیا، واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں اورکوسٹ گارڈز مدد کیلئے روانہ کر دی گئی ہیں تاکہ عملے اورجہاز کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
افغان شہری نے وائٹ ہاؤس پر فائرنگ کیوں کی؟ وجہ سامنے آگئی
جہاز گیمبیا کے ملک سے تعلق رکھتا ہے اورحادثے کے بعد فوری طور پربحریہ اورامدادی ادارے سرگرم ہو گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ عملے کی جان بچانے اور آگ پرقابو پانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں، یہ واقعہ بحیرہ اسود میں تجارتی جہازوں کی حفاظت اورمائنز کے خطرات پر بھی سوالات اٹھا رہا ہے۔
