متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے لیاقت علی خان کی برسی کے موقع پر چھٹی کی قرار داد باضابطہ طور پر سندھ اسمبلی میں پیش کر دی۔
ایم کیو ایم کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ لیاقت علی خان پاکستان کے پہلے وزیراعظم تھے، ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، اس لیے ان کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔
قرارداد ایم کیو ایم کے اراکین جمال احمد، قرت العین، نصیر احمد اور فیصل رفیق نے جمع کرائی۔
عامر لیاقت کو خواب میں کیسا اور کہاں دیکھا؟ یاسر حسین کا پرانا انٹرویو وائرل
واضح رہے کہ پاکستان کے پہلے وزیرِ اعظم خان لیاقت علی خان کی برسی ہر سال 16 اکتوبر کو منائی جاتی ہے۔
16 اکتوبر 1951 کو راولپنڈی میں ایک جلسے کے دوران انہیں گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا تھا۔
لیاقت علی خان قائدِ اعظم کے انتہائی قریبی ساتھی، محسنِ پاکستان اور قوم کے عظیم رہنما تھے۔ ان کی شہادت آج بھی پاکستان کی تاریخ کا ایک المناک باب ہے۔
