اسلام آباد: موٹروے ایم ون کو شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم ون کو شدید دھند کے باعث ٹول پلازہ سے رشکئی تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ موٹروے پر شدید دھند کے باعث حدنگاہ انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے ٹریفک حادثات کا خدشہ ہے۔ دھند میں کمی کے بعد موٹروے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی موٹروے ایم ون کو ٹول پلازہ سے رشکئی تک دھند کے باعث بند کر دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: دسمبر میں بھی بارش کی کوئی امید نہیں،محکمہ موسمیات
مختلف علاقوں میں آج بھی موسم انتہائی آلودہ ہے۔ اور لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہے۔
