یوکرین کو مزید ایئر ڈیفنس میزائلز فراہم کریں گے، برطانوی وزیراعظم

Defence Missiles

لندن، برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمرنے کہا ہے کہ برطانیہ آنے والے ہفتوں میں یوکرین کو مزید ایئر ڈیفنس میزائلز فراہم کرے گا تاکہ روسی حملوں کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کی فضائی صلاحیت مضبوط بنانا یورپی سلامتی کے لئے ناگزیر ہے اور برطانیہ اس سلسلے میں اپنا کردارمزید بڑھا رہا ہے۔

کیئر اسٹارمرکا کہنا تھا کہ منجمد روسی اثاثوں کی بنیاد پریوکرین کی مالی معاونت کے حوالے سے برطانیہ یورپی یونین کے ساتھ مکمل ہم آہنگی رکھتا ہے۔

دفاعی ٹیکنالوجی میں نیا سنگ میل، پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

انہوں نے بتایا کہ یوکرین کی تعمیرِ نو اور جنگی ضروریات پوری کرنے کے لیے یورپی اتحادیوں کے ساتھ مشترکہ حکمت عملی پر کام جاری ہے۔

برطانوی وزیر اعظم نے زوردیا کہ یوکرین کو دفاعی اورمعاشی مدد فراہم کرنا عالمی استحکام کیلئے اہم ہے جبکہ برطانیہ اتحادیوں کے ہمراہ اس حمایت کو مزید مؤثر بنانے کے اقدامات جاری رکھے گا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp