اقوامِ متحدہ کی تازہ رپورٹ نے عالمی شہری آبادی کے نقشے میں بڑی تبدیلی کی نشاندہی کر دی ہے، جس کے مطابق انڈونیشیا کا شہر جکارتہ دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا شہر بن گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہرکی آبادی تقریباً 4 کروڑ 20 لاکھ تک پہنچ چکی ہے جواسے عالمی سطح پرسب سے بڑا میگا سٹی بنا دیتی ہے۔
یہ اعزازکئی دہائیوں تک جاپان کے گریٹرٹوکیو ایریا کے پاس تھا، جو مسلسل سب سے زیادہ آبادی والا شہرسمجھا جاتا رہا، تاہم اب ٹوکیوتیسرے نمبرپرچلا گیا ہے جبکہ بنگلا دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ 4 کروڑ کے قریب آبادی کے ساتھ دوسرے نمبرپرآگیا ہے۔
ملائیشیا میں سائنسدانوں نے خون چوسنے والے کیڑوں کو جرائم حل کرنے والا آلہ بنا دیا
رپورٹ کے مطابق دنیا تیزی سے اربنائزیشن کی طرف بڑھ رہی ہے اوراس وقت عالمی آبادی کا 45 فیصد حصہ شہروں میں رہتا ہے، دنیا کی 8.2 ارب آبادی میں آئندہ 2050 تک دو تہائی اضافہ صرف شہری علاقوں میں ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
انڈونیشیا کی مجموعی آبادی 28 کروڑ 60 لاکھ ہے جواسے عالمی سطح پرچوتھا بڑا ملک بناتی ہے، جکارتہ کی آبادی میں بے ہنگم اضافہ زیادہ تراندرون ملک ہجرت کے باعث ہوا ہے۔
ان مسائل کے پیش نظر انڈونیشی حکومت نے دارالحکومت کو جکارتہ سے بورنیو کے جزیرے پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں ایک نیا اسمارٹ فاریسٹ سٹی نوسانتارا تعمیر کیا جا رہا ہے۔

