ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈھاکہ میں زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں اور دفاتر سے باہر نکلے آئے۔ ڈھاکہ میں آج دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پہلے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.7 ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ دوسرے زلزلے کے شدت 4.3 تھی۔ دونوں زلزلوں کے جھٹکوں کے درمیان ایک سیکنڈ کا فرق تھا۔
یہ بھی پڑھیں: نیدرلینڈز کے فوجی اڈے پر پرُاسرار ڈرونز کی پروازیں
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈھاکہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.7 تھی۔ جس میں ہلاکتیں اور کئی سینکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ جبکہ متعدد عماروں میں دراڑیں بھی پڑ گئی تھیں۔
