وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کا 10ارب ڈالر سرمایہ کاری کا پلان برقرار ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی تھی،ملاقات میں سعودی ولی عہد نے پاکستان میں 10ارب ڈالر سرمایہ کاری کا ذکر کیا۔
کم اور متوسط آمدن والا طبقہ معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے، محمد اورنگزیب
غیر ملکی سرمایہ کاروں کیساتھ مذاکرات کا اہم مرکز ریکو ڈیک کان ہے ،ریکو ڈیک منصوبہ پاکستان کے برآمدی شعبے کیلئے انقلابی ثابت ہو سکتا ہے۔
سالانہ برآمدات تقریباً 30 ارب ڈالر پر رکی ہوئی ہیں،کان کنی کے پہلے سال میں 2ارب80 کروڑ ڈالر کی برآمدات متوقع ہیں،جو پاکستان کی کل برآمدات کا تقریباً 10 فیصد ہے۔
