پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی اطلاع دینے والوں کو نقد انعام دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں غیر قانونی مقیم افغان و غیرملکی شہریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کو نقد انعام ملے گا۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تین ہفتوں میں 6 ہزار 220 افغانیوں کو واپس اپنے ملک بھجوایا گیا، ویسلز بلور کے تحت کئی شہریوں نے حکومت کو درست معلومات فراہم کیں۔
سیلاب سے جی ڈی پی کا 9 فیصد نقصان ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے مؤثر منصوبہ بندی ضروری ، مصدق ملک
انہوں نے کہا کہ ویسلز بلور کے تحت معلومات دینے والے شہریوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

