ڈی جی آئی ایس پی آر کا قائداعظم یونیورسٹی کا دورہ ، داخلی صورتحال اور ملکی دفاع پر گفتگو

DG ISPR

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کرکے یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کیساتھ خصوصی نشست کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے داخلی صورتحال، ملکی دفاع اور پاک فوج کے پیشہ وارانہ کردار پر روشنی ڈالی ،اساتذہ اور طلبہ نے یونیورسٹی میں پاک فوج کے ترجمان کی آمد کو سراہا۔

کسی بھی نئی جارحیت پر پاکستان بھرپور اور بلا روک ٹوک جواب دے گا، آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کو سوشل میڈیا پروپیگنڈا اور اصل حقائق سے متعلق آگاہ کیا ، اس موقع پر وی سی قائداعظم یونیورسٹی نے کہا کہ دنیا نے مسلح افواج کے جواب کو بخوبی دیکھا، پاک افواج نے صرف بھارتی فوج کو ہی نہیں ، انکی ٹیکنالوجی کو بھی شکست دی۔

پاک فوج کے ترجمان کیساتھ خصوصی نشست نے بہت سے طلبہ کے ابہام کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا ، اساتذہ کا کہنا تھا کہ ہم پنجابی، پٹھان، سندھی یا بلوچی نہیں ، سب سے پہلے پاکستانی ہیں، آج کا سیشن بہت مؤثر تھا ، جس سے طلبہ کو بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

پاکستان سے افغانستان میں ڈرون حملے نہیں ہوتے اور نہ امریکا کو سرزمین دی،ترجمان پاک فوج

طلبہ کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مس انفارمیشن پر طلبہ کے سوالات کے مدلل جوابات دئیے ، ہم پاکستانی ہیں اور پاک افواج ہم سے ہے ،ہم پاکستان کی مسلح افواج کیساتھ کھڑے ہیں اور سلام پیش کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp