غیر قانونی امیگریشن ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، وزیر داخلہ

غیر قانونی امیگریشن ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، وزیر داخلہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی امیگریشن ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور ائیر پورٹ کا دورہ کیا، وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی، روس نے ثالثی کی پیشکش کر دی

وفاقی وزیرداخلہ نے ائیر پورٹ پر امیگریشن پراسیس کا مشاہدہ کیا، انہوں نے امیگریشن کاؤنٹرز پر رش دیکھ کرناراضگی کا اظہار کیا اور امیگریشن پراسیس جلد نمٹانے کی ہدایت جاری کی۔

دونوں وزرا نے بیرون ممالک جانے والے مسافروں سے امیگریشن پراسیس سے متعلق گفتگو کی، وفاقی وزیر سالک حسین نے سفری دستاویزات پر پروٹیکٹر اسٹیکرز چیک کیے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ضروری دستاویزات کے بغیر کسی بھی مسافر کو سفر کی اجازت ہرگز نہ دی جائے، ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی امیگریشن ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

پاکستان کا آئین مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کی مکمل ضمانت دیتا ہے، آصف زرداری

انہوں نے کہا کہ ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے کسی مسافر کو سفر کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، ایف آئی اے یا کسی بھی ادارے کے ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین نے کہا کہ مسافروں کی متعلقہ ملازمت کی مستند دستاویزات کی تصدیق ہر صورت کی جائے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp