فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک ٹرین اسٹیشن پر پولیس اہلکاروں پر حملہ کے بعد شدید حفاظتی اقدامات کیے گئے۔
اطلاع کے مطابق ایک شخص نے پولیس اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کیا، جس پر پولیس نے اسے روکنے کے لیے فائرنگ کی، بعد میں حملہ آور نے خود کو چاقو سے زخمی کر لیا۔
پولیس نے فوری طور پر اسٹیشن خالی کرایا اور علاقے میں رکاوٹیں لگا دیں تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
لندن میں کنجیسچن چارج میں 20 فیصد اضافہ، الیکٹرک گاڑیوں کو بھی ادائیگی کی پابندی
فی الحال پولیس آپریشن کی وجہ واضح نہیں ہوئی ہے تاہم حکام نے کہا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اورعوام کو محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
پراسیکیوٹر دفتر کے مطابق، حملہ آوراورپولیس اہلکاروں کی حالت کا جائزہ لیا جا رہا ہے اورابتدائی تحقیقات میں یہ معلوم کیا جا رہا ہے کہ حملہ دہشت گردانہ نوعیت کا تھا یا کسی ذاتی تنازعے کا نتیجہ۔
واقعہ کے بعد اسٹیشن اور آس پاس کے علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے تاکہ کسی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔
پیرس میں اس قسم کے حفاظتی اقدامات شہریوں کے لیے خبردار کرنے اور فوری ردعمل کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے ہیں اور مقامی حکام عوام کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

