پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ عزت سے بلائے تو کردار ادا کروں گا۔
لندن میں آکسفورڈ یونیورسٹی آمد پر پاکستانی اور بھارتی طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ ٹیم کے باپ کا کردار ادا کرتا ہے ، بورڈ عزت سے بلائے تو وہ کردار ادا کریں گے۔
پاک سری لنکا ون ڈے سیریز، پی سی بی نے شیڈول میں تبدیلی کر دی
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ اور سیاست دونوں نظام اچھے نہیں ، سوشل میڈیا پر طوفانِ بدتمیزی ہے ، مجھے آج تک انہیں سیاست کا شوق نہیں لیکن کل کا نہیں پتہ۔
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ کرکٹ پاک بھارت تعلقات میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ مودی سرکار کے برسراقتدار آنے سے قبل ان کی بھارتی کرکٹرز سے کافی اچھی دوستی تھی۔

