لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو عالمی بینک نے ’’کلائمیٹ چینج واریئر‘‘ اور عالمی ماحولیاتی لیڈر قرار دے دیا۔
عالمی بینک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں کہا کہ مریم نواز جنوبی ایشیا میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات کرنے والی ایک نمایاں رہنما کے طور پر ابھری ہیں۔
ملاقات میں پنجاب حکومت کوعالمی ماحولیاتی مارکیٹ میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی گئی۔
دہشتگردوں کا وانا میں اے پی ایس جیسے حملے کا پروگرام تھا ، خواجہ آصف
ویلیری ہیکی نے کہا کہ عالمی بینک پنجاب کے ساتھ ستھرا پنجاب پروگرام، ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) میں بہتری، ٹرانسپورٹ نظام اور جنگلات کے فروغ جیسے منصوبوں میں تعاون کے لیے تیار ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور COP30 کو ایک نئے عالمی عزم و ارادے کے عہد کے طور پر یاد رکھا جانا چاہیے۔
ویلیری ہیکی نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب کے اقدامات عالمی سطح پر پائیدار ترقی کے عزم کی علامت بن کر سامنے آئے ہیں اور مریم نواز کی قیادت میں صوبہ ایک ماڈل کے طور پرابھر رہا ہے۔

