دہشتگردوں کا وانا میں اے پی ایس جیسے حملے کا پروگرام تھا ، خواجہ آصف

khwaja asif

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے وانا میں اے پی ایس پشاور کی طرح حملے کا پروگرام بنایا تھا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری افواج بہادر ہیں، انہوں نے وانا واقعے میں اچھی حکمت عملی اپنا کر کلیئرنس آپریشن میں سارے دہشتگرد ہلاک کر دیئے ، ہمارا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسلام آباد حملہ ویک اپ کال ، ریاست کو سنجیدہ ہو کر سوچنا ہو گا ، خواجہ آصف

ان کا کہنا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے کرم کیا، ہماری افواج نے وانا میں دہشتگردوں کے منصوبے کو ناکام بنایا ، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری ہے، آپ سب دعا کریں کہ فوج کو فتح نصیب ہو۔

ستائیس ویں ترمیم سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف صاحب قومی اسمبلی کے ممبر ہیں، وہاں ان کی سیٹ ہے، انہیں ویلکم ہی ویلکم ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp