ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی سرحد پر 3 کشتیاں ڈوب گئیں ، 300 افراد لاپتہ

malaysia boat sink

یونان کشتی سانحہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت تہلکہ خیز انکشافات


ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی سرحد پر تارکین وطن کی کشتیاں ڈوبنے کے نتیجے میں سیکڑوں افراد لاپتہ ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ملائیشین میری ٹائم اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کشتی ڈوبنے کا واقعہ تین دن قبل پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک  ہوا ، 10 افراد کو بچا لیا گیا جگکہ 300 لاپتہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک  کشتی میں میانمار، روہنگیا اور بنگلہ دیشی تارکین وطن سوار تھے جبکہ  دو دیگر کشتیوں کے بھی لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔

ترکیہ میں تارکینِ وطن کی کشتی ڈوب گئی، 14 افراد ہلاک

خبر ایجنسی کے مطابق ملائیشیا آنے والے 300 سے زائد افراد پہلے ایک بڑے جہاز میں سوار تھے، بعد میں انھیں 100،100 کی تین چھوٹی کشتیوں پر منتقل کیا گیا۔ بچ جانے والوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp