علامہ محمد اقبال کا 148 یوم پیدائش ، مزار پر گارڈ کی تبدیلی ، پاک بحریہ کے دستے نے سلامی دی

allama iqbal

شاعر مشرق اور مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 148 واں  یومِ ولادت آج منایا جا رہا ہے۔

مزارِ اقبال پر گارڈ تبدیلی کی پرُ وقار تقریب ہوئی ، پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے مزار اقبال پر سلامی دی، پاکستان نیوی کے کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے مزار اقبال پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کئے۔

اسٹیٹ بینک کا بابا گرونانک کے555ویں یوم پیدائش پر 55روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان

مزار پر امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف ، پاک بحریہ کے افسران، سیلرز اور نیوی سویلینزکی جانب سے بھی پھولوں کی چادرچڑھائی گئی ، تقریب میں ملکی سلامتی، بقاء اور ترقی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے گارڈز میں شامل پاکستان رینجرز اور پاک بحریہ کے دستوں کا معائنہ کیا۔

 


متعلقہ خبریں
WhatsApp