اسٹیٹ بینک کا بابا گرونانک کے555ویں یوم پیدائش پر 55روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا اعلان

State Bank اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک نے بابا گرونانک کے555ویں یوم پیدائش پر 55روپے کا سکہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق بابا گرونانک کے یوم پیدائش پر 55 روپے کا یادگاری سکہ جاری کیا جائےگا،سکے میں دھاتی ساخت تانبہ 79 فیصد، زنک 20 فیصد اور نکل ایک فیصد ہے۔

بشریٰ بی بی کا سعودیہ بارے بیان سب سے بڑی پاکستان دشمنی:شہبازشریف

سکہ کا قطر 30 ملی میٹر، وزن 13اعشاریہ 5 گرام ہے،سکہ کے سامنے کے رخ پر وسط میں بڑھتا ہوا ہلال اور پانچ نوکوں کا ابھرتا ہوا ستارہ ہے۔

سکّے کے کنارے کے ساتھ اردو میں ’’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘‘ کے الفاظ کندہ ہیں۔


متعلقہ خبریں