کے پی کے کابینہ (kpk cabnet)میں شامل کیے جانے والے ارکان کی ابتدائی فہرست تیار کر لی گئی ہے۔ صوبائی کابینہ 10 ارکان پر مشتمل ہو گی۔
ذرائع کے مطابق سابق وزرا مینا خان آفریدی اور آفتاب عالم نئی کابینہ کا حصہ ہونگے۔ اکبر ایوب خان ،عارف احمد زئی کو بھی کابینہ میں لیے جانے کا امکان ہے۔
کے پی میں بزدار طرز کا سہیل آفریدی سوچ سمجھ کر لگایا گیا، طلال چودھری
ضلع خیبر سے عدنان قادری جبکہ نوشہرہ سے ادریس خٹک کابینہ کا حصہ بن سکتے ہیں، احتشام علی ایڈووکیٹ، میاں شرافت، ڈاکٹر امجد اور ریاض خان کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کابینہ تشکیل کر لی ہے، جلد اعلان ہوگا، پہلے مرحلے میں کابینہ 10 سے زائد ممبران پر مشتمل ہو گی۔
یاد رہے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو چھوٹی کابینہ تشکیل دینے کا مشورہ دیا تھا۔
