پاکستان ریلویز (pak railways)نے ٹرینیں آئوٹ سورس کرنے کیلئے نیا طریقہ کار اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔11 ٹرینوں کو بڈز کی بجائے اوپن نیلام کیا جائے گا، ریلوے حکام نے اشتہار بھی جاری کر دیا۔
ہزارہ ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، ملت ایکسپریس، بدر ایکسپریس کی اوپن نیلامی کی جائے گی،غوری ایکسپریس، راول ایکسپریس، تھل ایکسپریس، موہنجو داڑو پسنجر کو بھی نیلام کیا جائے گا۔
پاکستان ریلویز میں بھرتیاں کرنے کا فیصلہ
نیلام کی جانیوالی ٹرینوں میں فرید ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس اور فیض احمد فیض پسنجر ٹرین بھی شامل ہے،ٹرینوں کی اوپن نیلامی 20 نومبر کو کی جائے گی۔
اس سے قبل 9 ٹرینوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے چلانے کیلئے ریلوے کو 7 ارب 90 کروڑ روپے کی فنانشل بڈز موصول ہوئیں۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے تمام ٹرینوں کی فنانشل بڈز کو منسوخ کر دیا تھا۔
