کیلی فورنیا میں شہری نے ہاتھ سے جعلی نمبر پلیٹ بنا لی، پولیس بھی حیران

number plate

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک شہری نے اصلی نمبر پلیٹ(number plate) گم ہونے کے بعد خود ہی کاغذ پر ہاتھ سے جعلی پلیٹ تیار کر لی، جس پر پولیس اہلکار بھی حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کیلی فورنیا ہائی وے پیٹرول (CHP) کے مرسڈ اسٹیشن کے افسر نے ایک گاڑی کو اس وقت روکا جب اسے گاڑی کی پچھلی نمبر پلیٹ کچھ “غیر معمولی” لگی۔ قریب جا کر جب افسر نے پلیٹ کو غور سے دیکھا تو معلوم ہوا کہ وہ مکمل طور پر ہاتھ سے بنائی گئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by CHP Merced (@chp_merced)

پولیس کے مطابق جعلی نمبر پلیٹ پر ریاست کا لوگو، نمبر اور حروف بھی ہاتھ سے بنائے گئے تھے جبکہ ایک جعلی رجسٹریشن اسٹیکر بھی چسپاں تھا۔ CHP نے سوشل میڈیا پر اس نمبر پلیٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا،
“ہم اس ڈرائیور کو تخلیقی صلاحیتوں پر نمبر ضرور دیں گے!”

تاہم، قانون کے مطابق ایسی کوئی بھی پلیٹ قابلِ قبول نہیں۔ افسران نے بتایا کہ ڈرائیور نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اس کی اصل لائسنس پلیٹ گم ہو گئی تھی، جس کے بعد اس نے خود ہی عارضی طور پر پلیٹ بنانے کا فیصلہ کیا۔

CHP نے اپنے بیان میں کہا،
“ہم شہری کے جذبے کی قدر کرتے ہیں کہ وہ ضوابط کی پابندی کرنا چاہتا تھا، مگر قانون کے مطابق صرف ریاستی طور پر جاری کردہ لائسنس پلیٹ ہی قابلِ استعمال ہے۔”

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کیس :گواہان ڈاکٹر ہرپال کمار اور ڈاکٹر آمنہ کے بیان ریکارڈ قلمبند

محکمہ ہائی وے پیٹرول نے عوام کو مشورہ دیا کہ اگر نمبر پلیٹ گم یا چوری ہو جائے تو DMV (ڈیپارٹمنٹ آف موٹر وہیکلز) سے آسانی کے ساتھ نئی پلیٹ حاصل کی جا سکتی ہے۔

پولیس کے مطابق ڈرائیور کو وارننگ دی گئی اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp