کراچی کے علاقے ڈیفنس میں تیز رفتار گاڑی سے فوڈ ڈیلیوری بوائے کو روند کر فرار ہونے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی ساؤتھ انویسٹیگیشن پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر تحقیقات کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا، حادثہ ڈیفنس کے علاقے راحت پارک کے قریب اوور اسپیڈنگ کے باعث پیش آیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے فوڈ ڈیلیوری بوائے ذیشان کو کچل دیا تھا جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ حادثے کے بعد ملزم گاڑی سمیت فرار ہوگیا تھا۔
پولیس حکام نے کہا کہ مقدمہ 10 مئی کو تھانہ گزری میں درج کیا گیا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے زیر استعمال گاڑی بھی برآمد کرکے گزری تھانے منتقل کردی گئی ہے۔
احتجاج کیس ، پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
