پاکستان ریلویز نے شہریوں کی سہولت کیلئے عید الاضحیٰ کے موقع پر 3 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسپیشل عید ٹرینوں میں 7 سے 8 کوچز ہوں گی۔ شیڈول کے مطابق پہلی ٹرین کوئٹہ سے کراچی 23 مئی کو چلے گی۔
دوسری عید ٹرین کراچی سے راولپنڈی براستہ ملتان، فیصل آباد اور سرگودھا 24 مئی جبکہ تیسری اسپیشل عید ٹرین کراچی سے لاہور کے لیے 25 مئی کو روانہ ہو گی۔
عید کے دوران ٹرینوں پر 20فیصد خصوصی رعایت کا اعلان
واضح رہے کہ پہلی بار عید کے موقع پر پشاور کو نظر انداز کیا گیا، پشاور کے لیے کراچی، لاہور اور کوئٹہ سے کوئی عید ٹرین نہیں چلے گی۔
