اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کر دی۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 16 دن کی توسیع کی گئی ہے۔ اور اب مالی سال 2025 کے لیے انکم ٹیکس کے گوشوارے 31 اکتوبر 2025 تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق اب تک 51 لاکھ لوگوں نے ٹیکس ریٹرنز فائل کیے ہیں۔ جبکہ گزشتہ سال 15 اکتوبر تک 46 لاکھ افراد نے ٹیکس ریٹرنز جمع کرائے تھے۔
اس سے قبل انکم ٹیکس گوشوار جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی۔ تاہم ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 30 ستمبر کو 15 دن کی توسیع کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا
توسیع کے بعد ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر 2025ء تک بڑھائی گئی تھی۔

