17 خفیہ عاشقاؤں کا الزام، پادری استعفیٰ دینے پر مجبور

17 خفیہ عاشقاؤں کا الزام، پادری استعفیٰ دینے پر مجبور

پیرو کے شہر جولی کے ایک کیتھولک پادری سیرو کیسپی لوپیز نے 17 خواتین کے ساتھ خفیہ تعلقات رکھنے کے انکشاف کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 51  سالہ پادری پر الزام ہے کہ انہوں نے کئی خواتین کے ساتھ خفیہ ناجائز تعلقات قائم کئے اور چرچ کی ساکھ کو نقصان پہنچایا، سیرو کیسپی لوپیز نے خواتین کے ساتھ نازیبا پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز کا تبادلہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق ان میں سے کچھ ویڈیوز غلطی سے پادری کے گھر کی صفائی کرنے والی ملازمہ کو بھیج دی گئیں، جس کے بعد چرچ میں کھلبلی مچ گئی۔

زمین سے خلا تک نظر آنے والی گھاس، بحرِ اوقیانوس میں حیران کن منظر

ایک پادری نے بتایا کہ پادری سیرو کیسپی لوپیز کے تعلقات کا ایک جال تھا، جس میں ایک وکیل خاتون بھی شامل تھی، یہ تعلقات اس وقت بے نقاب ہوئے جب دو خواتین کے درمیان جھگڑا ہوا اور کئی دیگر خواتین نے بھی پادری کے خلاف گواہی دی۔

رپورٹ کے مطابق کچھ خواتین نے ابتدا میں خوف کی وجہ سے خاموشی اختیار کی، لیکن اسکینڈل سامنے آنے کے بعد انہوں نے اپنے تجربات سب کے ساتھ شیئر کئے۔

چرچ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں، جبکہ بشپ نے تمام الزامات سے انکار کرتے ہوئے بھی استعفیٰ دے دیا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp