پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ سونا 5 ہزار 500 روپے مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 500 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 200 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا 4 ہزار 715 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 67 ہزار 112 روپے کا ہوگیا۔
چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، فی تولہ چاندی 147 روپے بڑھ کر 5 ہزار 247 روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچی۔
دوسری جانب عالمی گولڈ مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 55 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 71 ڈالر کا ہوگیا۔
یہ خبریں بھی پڑھیں:
سونے کی قیمتوں میں مزید 25 فیصد تک اضافے کا امکان ہے، ماہرین
ملیر ندی میں سونا نکلنے کی افواہ، شہریوں کا تانتا بندھ گیا
واضح رہے کہ پاکستان میں سونے کی قیمتیں عموماً عالمی مارکیٹ کے رجحان کے مطابق ہی تبدیل ہوتی ہیں، جبکہ روپے کی قدر میں کمی بھی مقامی سطح پر سونے کے نرخ بڑھنے کا ایک بڑا سبب بنتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی حالات میں مزید اتار چڑھاؤ یا روپے کی قدر میں مزید کمی واقع ہوئی تو سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونا اور چاندی محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ سرمایہ کاروں کا رجحان اسٹاک مارکیٹ کے بجائے قیمتی دھاتوں کی طرف بڑھ گیا ہے، جس سے ان کی طلب میں مزید اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

