راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی سے جمعرات کو ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو ارسال کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق فوکل پرسن اویس یونس چودھری ایڈووکیٹ نے ملاقات کرنے والے رہنماؤں کے ناموں پر مشتمل فہرست متعلقہ حکام کے حوالے کردی ہے۔
فہرست میں میاں فیاض حسین، جام عبداللہ اور قاضی عمران رفیق کے نام شامل ہیں، جبکہ عماد الحسن، حسن جوہ اور راجہ عثمان کو بھی ملاقات کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
اڈیالہ جیل کا سزا یافتہ قیدی بینظیر بھٹو اسپتال سے فرار
ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست میں شامل تمام رہنما جمعرات کو اڈیالہ جیل پہنچ کر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے، ملاقات کے دوران پارٹی امور، سیاسی صورتحال اور تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیے جانے کا امکان ہے۔
جیل حکام کی جانب سے ضابطہ کار کے مطابق ملاقات کے انتظامات کیے جا رہے ہیں جبکہ پارٹی رہنماؤں کی یہ ملاقات سیاسی حلقوں میں خصوصی دلچسپی کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
