کراچی، ملیرندی میں سونے کے ذرات نکلنے کی اطلاعات پرعوام کی بڑی تعداد کورنگی کاز وے کے قریب جا پہنچی۔ شہری کھدائی کا سامان لے کر ندی کنارے سونا تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق صبح سے ہی درجنوں افراد بیلچے، چھنیاں اور دیگراوزار لے کرعلاقے میں پہنچ گئے اور مختلف مقامات پر گڑھے کھودنا شروع کر دیے۔

بعض افراد کا دعویٰ ہے کہ انہیں ریت میں چمکدار ذرات ملے ہیں، تاہم ماہرین کے مطابق ان ذرات کا سونا ہونا تاحال ثابت نہیں ہو سکا۔
کورنگی کاز وے کے اطراف خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد دیکھی گئی جو ریت چھان کر ذرات تلاش کرنے میں مصروف تھیں۔

نیٹ فلکس نے ٹی وی ویڈیو گیمز کھیلنے کی سہولت پیش کر دی
دوسری جانب سوشل میڈیا پراس واقعے کی ویڈیوز وائرل ہو گئیں، جن میں شہریوں کو ندی میں سونا تلاش کرتے دیکھا جا سکتا ہے، انتظامیہ نے شہریوں کواحتیاط برتنے اورافواہوں پر یقین نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

