سعودی تعلیمات کے مطابق حج 2027ء کے انتظامات کی تیاری فوری طور پر شروع کردی گئی ، وزارت مذہبی امور نے حج 2027 کی لازمی رجسٹریشن رواں ماہ شروع کرنے کا عندیہ دے دیا۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق حج2027 کی رجسٹریشن کے لیے کار آمد پاکستانی پاسپورٹ کا ہونا لازمی ہے،پاسپورٹ کی میعاد 16 نومبر2027 تک ہونا ضروری ہے۔
وسیم اکرم ، مصباح الحق اور فخرِ عالم نے حج کرکے بال کیوں نہیں منڈوائے؟جانئے
خواہشمند عازمین کرام جلد از جلد اپنا پاکستانی پاسپورٹ بنوا لیں،رجسٹرڈ افراد کو سرکاری یا پرائیویٹ حج سکیم میں شمولیت کا اختیار ہو گا۔
بیرون ملک مقیم پاکستانی عازمین حج کے لیے بھی رجسٹریشن لازمی ہے،حج پیکیج کے اخراجات اور شرائط و ضوابط اگلی حج پالیسی کے مطابق بعد میں جاری ہوں گے۔
