وزیرقانون اعظم نذیر تارڑکا کہنا ہے کہ مہاجرین نشستوں کاخاتمہ ممکن نہیں،کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے سال وزیر اعظم نے خصوصی کمیٹی بنائی تھی،ایکشن کمیٹی کے 38 میں سے 35 مطالبات مان لئے گئے۔
کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مرکزی دفترسیل
آزادکشمیر کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس بلائی گئی،طے کیا گیا ہے کہ آئین میں ترمیم کیلئے اسمبلی خود فیصلہ کرے گی،سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے اس معاملے پر فیصلہ دیا ہے۔
کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کیلئے غیرملکی ہاتھ ملوث ہیں،اب آڈیوز بھی سامنے آرہی ہیں کہ ان سب کے پیچھے کون ہے، پاکستان نے بھارت کو جو جواب دیا اس کو بھارت برداشت نہیں کر پا رہا ۔
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم تنظیم قرار
انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیکل 164کے تحت وفاق صوبوں سے اپنا حصہ مانگ رہا ہے۔
