واشنگٹن، سابق امریکی صدر براک اوباما نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کو ایک تاریخی اور امید افزا پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دو سال کی ناقابلِ تصور قربانیوں اور دکھ کے بعد اس طویل تنازعے کا اختتام اب قریب ہے۔
اوباما نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’یرغمال بنائے گئے افراد اپنے خاندانوں سے دوبارہ ملیں گے اور وہ ضروری امداد بالآخر ان لوگوں تک پہنچنا شروع ہو گی جن کی زندگی غزہ میں تباہ ہو چکی ہے۔‘‘
انہوں نے موجودہ امریکی انتظامیہ یا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیرامن معاہدے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ’’یہ لمحہ انسانیت کے لیے ایک نئے آغاز کا موقع ہے۔
غزہ میں جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا، ٹرمپ کا اعلان
انکا کہنا تھا کہ پائیدارامن کے لیے تمام فریقوں کو سیاسی عزم، ہمدردی اورصبر کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات دوبارہ جنم نہ لیں۔

