کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک کرنسی مارکیٹ(curruny rate) میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر ایک پیسہ سستا ہوا اور 281 روپے 25 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔
دوسری جانب وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جولائی میں مرکزی حکومت کے قرضوں میں تین سو پچاس ارب روپے کا مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
وفاقی حکومت کا قرض جولائی 2025 میں بڑھ کر ریکارڈ 78 ہزار 238 ارب روپے ہو گیا ہے، گزشتہ سال جولائی 2024 میں وفا قی حکومت کے قرضے 69 ہزار 623 ارب روپے تھے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کئے گئے ڈیٹا کے مطابق ایک سال کے دوران وفاقی حکومت کے قرضوں میں 8 ہزار 615 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

