پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں انہیں ایک شادی کی تقریب کے دوران کھانا کھاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ تقریب قومی کرکٹرکامران غلام کی شادی کی ہے، جس میں محمد رضوان، افتخاراحمد، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان سمیت متعدد قومی و مقامی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
وائرل ویڈیو پرسوشل میڈیا صارفین نے مختلف ردعمل دیے ہیں بعض صارفین نے کہا کہ نسیم شاہ کرکٹ میں کم دلچسپی لینے لگے ہیں جبکہ کچھ نے ان کی صحت اور فٹنس پرسوال اٹھائے
ہیں۔
No wonder Naseem Shah is over weight. His plate is full of rice and having a 7up. No interest in cricket 😡
pic.twitter.com/Lxx20KnbA2— Tahir (@rajatahir27) October 5, 2025
کئی مداحوں نے ان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ نجی تقریبات میں خوشگوار لمحات گزارنا کسی کھلاڑی کے پیشہ ورانہ رویے پر اثر نہیں ڈالتا۔
یاد رہے کہ نسیم شاہ قومی ٹیم کے اہم بولر ہیں اور حالیہ مہینوں میں فٹنس مسائل کے باعث کچھ میچوں سے باہر رہے۔ وہ حال ہی میں مکمل بحالی کے بعد قومی اسکواڈ میں واپسی کے لیے کوشاں ہیں۔
No wonder Naseem Shah is over weight. His plate is full of rice and having a 7up. No interest in cricket 😡
pic.twitter.com/Lxx20KnbA2— Tahir (@rajatahir27) October 5, 2025
ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا نسیم شاہ کا وزن بڑھ رہا ہے، انکی پلیٹ چاولوں سے بھری ہوئی ہے اور ساتھ سیون اپ پی رہے ہیں،انہیں کرکٹ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے،چند صارفین یہ کہتے نظرآئے کہ وہ شادی میں آئے ہیں انہیں آرام سے کھانا کھانے دیا جائے۔
روہت شرما کو کپتانی سے کیوں ہٹایا، چیف سلیکٹر نے وجہ بتا دی
ایک صارف نے طنزاً کہا کہ بریانی کھاؤ اورپھر10 اوورزمیں 80 اسکورکھاؤ ایک اورنے کہا کہ صرف مہارت کافی نہیں ہوتی، کرکٹ کھیلنے کے لیے فٹ ہونا بھی ضروری ہے۔

