غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ کے محصور عوام کے لیے امداد لے جانے والے “گلوبل صمود فلوٹیلا” پر دھاوا بول دیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق اس قافلے کی کشتیوں پر 500 سے زائد افراد سوار ہیں جن میں پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی شامل ہیں۔
امدادی قافلہ بین الاقوامی رضاکاروں پر مشتمل ہے جو محصور غزہ کے شہریوں تک خوراک اور طبی سامان پہنچانے کی کوشش کر رہا تھا۔
ترجمان فلوٹیلا کے مطابق امدادی کشتیوں کو کھلے سمندر میں اسرائیلی فوج نے گھیر لیا اور سخت مزاحمت کا سامنا کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے بعض کشتیوں کا انٹرنیٹ کنکشن بھی منقطع کر دیا ہے، تاہم چند کشتیوں سے اب بھی ویڈیوز موصول ہو رہی ہیں، جن میں اسرائیلی اہلکاروں کی کارروائیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ فلوٹیلا کے شرکا پرامن ہیں اوران کا مقصد صرف انسانی بنیادوں پر امداد پہنچانا ہے تاہم اسرائیلی افواج کی مداخلت نے نہ صرف اس مشن کو خطرے میں ڈال دیا ہے بلکہ بین الاقوامی قوانین کی بھی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔
قطرپرحملہ امریکا کی سلامتی کیلئے خطرہ تصور ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار غزہ کے لیے امدادی فلوٹیلا کو اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا ہے جس پر عالمی سطح پر تنقید کی جاتی رہی ہے۔
